فنون الافنان (ابن جوزی) اور منتخب مقدمات کتب تفسیر: ایک تقابلی جائزہ
Keywords:
Allāmah Jawzī, Funūn al-Afnān, Prefaces of Exegeses of the Holy Qur’ānAbstract
ابن جوزی (م ۵۹۷ھ) کا شمار عظیم مفسرین اسلام میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے قلم و قرطاس اور زبان و بیان کے ذریعے امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔ ان کی جہاں ایک طرف بے شمار علمی خدمات ہیں، وہیں تفسیر جیسے اہم فن پر بھی ان کی گہری نظر رہی ہے۔ آپ کی ایک گراں قدر علمی تصنیف ’’فنون الافنان فی علوم القرآن‘‘ ہے، جس میں آپ نے اپنی عالمانہ اور تحقیقی صلاحیتوں کے ذریعے علوم قرآن کے حوالے سے ایک جامع اور معلوماتی دستاویز تیار کی ہے۔
فنون الافنان کو علوم قرآن کے میدان میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ یہ کتاب علوم قرآن کے موضوع پر ابن جوزی کی مشہور و معروف تصنیف ہے، جس میں انہوں نے علوم القرآن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب میں قرآن کے علوم سے متعلق مختلف موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔