اہل بیت و اصحابِ مصطفیؐ کی محبت و تعظیم، حقوقِ مصطفیؐ کا تقاضا
Abstract
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی مخلوقات میں سب سے افضل مخلوق قرار دے کر اسے اپنی خلافت و نیابت کا تاج ورا عطا فرمایا۔ انسانی تاریخ میں اللہ تعالیٰ نے ہر قوم کے لیے اپنے نبی یا رسول بھیجے اور دینِ حق کے احکامات جاری کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کے لیے ختم نبوت کا اعلان کرتے ہوئے نبی اکرمؐ کو آخری رسول بنایا اور آپؐ کی سیرت و کردار کو قیامت تک کے لیے نمونۂ عمل قرار دیا۔ اہل بیت اور صحابہ کرامؓ کو آپؐ کا قرب حاصل ہے اور انہیں آپؐ کی محبت، تعظیم اور حقوق کی پاسداری کا عملی نمونہ قرار دیا گیا ہے۔
اس مضمون میں حقوقِ مصطفیؐ کے حوالے سے اہل بیت اور صحابہ کرامؓ کے مقام اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ آپؐ کی محبت اور تعظیم امتِ مسلمہ پر واجب ہے اور اسی محبت کی بنیاد پر اہل بیت اور اصحابِ مصطفیؐ کی خدمات اور قربانیوں کو اسلامی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔
اسلام نے ہمیشہ اخوت، بھائی چارے، اور یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا ہے، اور اس حوالے سے اہل بیت اور صحابہ کرامؓ کا کردار مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ نبی اکرمؐ کی سیرت اور آپؐ کی محبت و تعظیم حقوق اللہ اور حقوق العباد کے درمیان ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔