حجابِ انفراد و فحاشی کا اسلامی انتظام
Abstract
حجاب کا معنی:
"حجاب" کا لفظ اکثر پردہ اور روک کے معنی کے استعمال ہوتا ہے۔ (1)
ابن منظور (متوفی 711ھ) لکھتے ہیں:
"الحجاب، السِتر ... والحجاب: المنع والحاجب: کل ما حال بین شیئین."
(حجاب کے معنی پردہ اور روک کے ہیں اور حاجب ہر اس شے کو کہا جاتا ہے جو دو چیزوں کے درمیان حائل ہو جائے۔)
قرآن کریم میں حجاب کے استعمال کی مثال:
"وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ" (2)
(اور جب تم ان سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے مانگو۔) (الاحزاب:53)