تاریخ قرآن اور مستشرقین، علمی و تنقیدی جائزہ
Abstract
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری، مکمل اور جامع کتاب ہے، جو نبی کریم ﷺ پر نبوت کی باتت کے لئے نازل کی گئی۔ ہم مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قرآن کریم کی تمام آیات کا الفاظ اور معنی محفوظ ہیں۔ اس کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے خود فرمائی ہے۔
مستشرقین نے تاریخ قرآن پر اعتراضات کئے اور اس پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مستشرقین کی اس سوچ کو رد کرنے کے لئے علماء اسلام نے قرآن کی تاریخ اور حقانیت پر مختلف حوالوں سے دلائل پیش کیے ہیں۔ قرآن مجید کی تاریخ کے بارے میں مستشرقین کے اعتراضات کو تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
- قرآن کی نزول کی تاریخ
- قرآن کے الفاظ کی تبدیلی
- قرآن کے جمع و تدوین کے مسائل