شیخ البانی کی کتاب "الضعیفہ" میں موجود صحیح روایات کا تحقیقی جائزہ (حسنین کا مطالعہ)

Authors

  • محمد شاہد Author
  • عبدالرؤف ظفر Author

Abstract

انسانیت کی رشد و ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ نے مختلف اوقات میں اپنے پیغمبروں کو دنیا میں مبعوث فرمایا جنہوں نے بنی نوع انسان کی نگہبانی اور ان کی ہمہ جہت اخلاقی تربیت کے لیے آسمانی تعلیمات کے مطابق ان کی رہنمائی کی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین کے منصب پر فائز فرمایا اور قرآن پاک جیسا معجزہ اور دائمی ہدایت کی کتاب عطا فرمائی۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس مقدس مشن کی تکمیل کے لیے قرآن کریم کی عملی صورت میں صحابہ کرام کے ذریعے انسانیت کی رہنمائی فرمائی۔ اس عظیم مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث کو ایک لازمی ذریعہ بنایا۔ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ایسے اقوال اور افعال جو مختلف اوقات میں وقوع پذیر ہوئے، ان کی مکمل اور صحیح تحقیق کی خاطر کئی محدثین نے کتب حدیث مرتب کی ہیں، تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

Downloads

Published

2012-06-30

Issue

Section

Articles