موطا امام مالک اور اس سے منقول نسخوں پر شیخین (امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ )کا صحیحین میں اعتماد
Abstract
بے شک تمام تر تعریفات اللہ جل شانہ کو ہی سزا ورا ہیں ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اس سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے بخشش طلب کرتے ہیں نیز ہم اپنی جانوں کی شرارتوں اور اپنے برے اعمال سے اللہ تعالی کی پناہ میں آتے ہیں (حقیقت یہ ہے ) کہ جسے اللہ ہدایت دے تو اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے اللہ ( اس کی اپنی غلط روش کے باعث حقیقی راہ سے ) بھٹکا دے تو اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ( جو ) یکتا ( اور ) اس کا کوئی ساجھی نہیں اور میں (یہ بھی ) گواہی دیتا ہوں کہ یقینا محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں