سرکاری مناصب و ذرائع کا ذمہ دارانہ استعمال) تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں(
Abstract
اسلام ایک مکمل نظام زندگی ہے ۔ وہ حیات انسانی کے ہر پہلو کو خواہ وہ اقتصادی ہو یا فکری، سیاسی ہو یا معاشرتی ، معاشی اخلاق ہو یا عملی سب کو پوری طرح گھیرے ہوئے ہے۔ اسلام میں دین ،دنیا ، مذہب اور سیاست لازم و ملزوم قرار دیے گئے ہیں۔ اسلام نے اپنی پوری تاریخ میں معاشرے جیسے اہم ادارہ کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا۔ انبیاء کرام ؑ وقت کی اجتماعی قوت (حکومت وقت)کو اسلامی تعلیمات کے قالب میں ڈھالنے کی جدو جہد کرتے رہے۔ ان کی بعثت کا مقصد، زندگی کے ہر شعبہ کی اصلاح کرنا تھا۔