تخلیق ِ انسان میں اول : آدم یا حوا علیھما السلام  ( معاصر جدید فکر  کا مطالعہ)

Authors

  • Dr. Usman Ahmad Assistant Professor, Institute of Islamic Studies, University of the Punjab Author

Abstract

جب ہم نے فرشتوں کو کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا

عظمت ِ آدم کے اس اظہار میں قرآن کریم  سے یہی  سمجھا گیا ہے کہ اول تخلیق آدم علیہ السلام کی ہوئی اور اس کائنات میں سب سے پہلے انسان آدم علیہ السلام تھے ۔  حقوق ِ نسواں کی تحریکات  کے نتیجے میں  قرآن و سنت کی نصوص کی  کئی قدیم تعبیرات و تفسیرات پر بھی سوال اٹھائے گئے اور تعبیر ِ نو کی  کوششیں ہوئیں ۔ قرآن  و سنت کے تناظر میں صنفی امتیاز کی تردید کے پیش نظر اٹھائی گئی کئی علمی مباحث  میں سے ایک بحث" تخلیق انسان میں اولیت مرد  کو حاصل   ہے یا عورت کو  "کی ہے ۔" دین ِ اسلام میں  صنفی امتیاز  کو تائید و تقویت نہیں دی گئی اور کتاب اللہ کی نصوص میں   صنفی تفریق و امتیاز غالب نہیں "اس کا ثبوت فراہم کرنےکے لیے آیات ِ قرآنیہ  کی تعبیرات ِ نو   کی مساعی  میں آدم علیہ السلام کی تخلیق میں اولیت اور حوا علیھا السلام کا ان سے پیدا ہونا  معرض ِ  بحث میں آیا ۔

Downloads

Published

2021-06-30

Issue

Section

Articles